ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

17 Oct, 2024 | 01:56 PM

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سپن باؤلر ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

  ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان سٹیڈیم میں کسی بھی سپنر کا یہ بہترین بولنگ سپیل ہے۔

  ساجد خان سے قبل ابرار احمد نے 2022ء میں انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

 واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

مزیدخبریں