ویب ڈیسک: اداکارہ یشما گِل کو نئی تصاویر اور ویڈیوزپرایک بارپھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدیدتنقیدکاسامناکرناپڑرہاہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے 5 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجتماع کے دوران اداکارہ یشما گل نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سنے کے بعددوبارہ دین کی طرف راغب ہونے میں کامیاب ہوئیں۔
یشما گل نے سوال کیا تھا کہ جب اللہ تعالیٰ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟، اگرانسان اپنی زندگی میں صحیح یا غلط کام کررہا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے کیونکہ ہم انسان تو یہی سمجھتے ہیں کہ تقدیر تو پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔
اب صارفین اداکارہ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیان کے وقت کی گئی سادگی یاد دلانے لگے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یشما گل نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں موسیقی سے لطف اندوز ہونے، سڑکوں پر گھومنے پھرنے اور کھانوں سے لطف اندوزہونے کے بعد بیڈ پر بولڈ انداز میں پوز دیتے دیکھا گیا۔
اداکارہ کی جانب سے تصاویر اپ لوڈ ہوتے ہی صارفین نے ان پر تنقیدشروع کردی۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے گزارے گئے لمحات کو ایموجیز کی شکل میں بیان کیا اور پوسٹ میں لگائے گئے گانے کے انتخاب پر معافی بھی مانگی۔
اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین نے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا ہے،ایک صارف نے کہا کہ یہ تو ڈاکٹر ذاکر سے ملی تھیں اس کے باوجود بھی ویسا ہی حال ہے،ایک صارف نے لکھا کہ’ڈاکر نائیک کا ایک بیان دوبارہ سن لو ہوسکتا ہے پھر راستے پر آجاؤ۔