ملتان ٹیسٹ :دوسری اننگز میں پاکستان کی  43 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں

17 Oct, 2024 | 01:03 PM

ویب ڈیسک: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں 43رنز پر عبداللہ شفیق ، کپتان شان مسعود  اور صائم ایوب پویلین واپس لوٹ گئے ہیں ۔

 عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر وکٹ کیپر سمتھ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

 کپتان شان مسعود کو شعیب بشیر نے ہی پوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا، وہ11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ تیسرے آؤٹ ہونیوالے بیٹسمین صائم ایوب تھے جن کوشعیب بشیر نے ہی 22 رنز کے انفرادی سکور پر پوپ کے ہاتھوں کیچ کروایا۔

 پاکستان کے 43 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں اور اس کو 118 رنز کی لیڈ حاصل ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں