لیسکو نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز پر پابندی کی تاریخ میں توسیع کر دی

17 Oct, 2024 | 12:06 PM

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کے استعمال پر پابندی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

 لیسکو نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کے استعمال پر پابندی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ پابندی 30 اکتوبر تک مؤثر رہے گی۔

کمپنی کے مطابق بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کیلئے 30 اکتوبر تک این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کیے جا سکیں گے۔ پہلے اس پابندی کا نوٹیفکیشن 15 اکتوبر سے نافذ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

30اکتوبر کے بعد سولر سسٹم پر سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ممکن ہو جائے گی، جس کی قیمت صارفین کے لیے 41 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔

مزیدخبریں