ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنماپی ٹی آئی مسرت جمشید کاجیل میں سہولیات کیلئےلاہورہائیکورٹ سےرجوع ،جواب طلب

رہنماپی ٹی آئی مسرت جمشید کاجیل میں سہولیات کیلئےلاہورہائیکورٹ سےرجوع ،جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :مسرت جمشیدچیمہ کاجیل میں سہولیات کیلئےلاہورہائیکورٹ سےرجوع،عدالت نے پنجاب حکومت ، آئی جی جیل سمیت دیگر فریقین سے 10روز میں جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جمشید چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سینٹرل جیل لاہور میں درخواست گزار کو بی کلاس کی سہولیات نہیں دی جارہی ۔متعلقہ جیل حکام کو گھر سے کھانے اور بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست دی۔ متعلقہ حکام کا درخواست گزار کو سہولیات نہ دینا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer