ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاول کی برآمدات سے پاکستان کو 4 بلین ڈالر آمدنی

چاول کی برآمدات سے پاکستان کو 4 بلین ڈالر آمدنی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالرآمدنی حاصل کرلی ہے۔

 ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالرآمدنی حاصل کی جس کی بنا پر آئندہ مالی سال میں برآمداتی ہدف کو بڑھا کر 5 بلین ڈالر کر دیا گیا ہے۔

 اس اقدام کی بدولت باسمتی چاول کی پیداوار میں 188 فیصد اور سلور رائس میں 17 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، پاکستانی آم کی برآمدات چین کی منڈی میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں اور رواں سال کے دوران پاکستان سے 4,214  کلو آم چین کو برآمد کیے گئے ہیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2025 میں تجارتی اشیا کی برآمدات 5.05 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے مالی سال کے 4.43 ارب ڈالر سے 14 فیصد زیادہ ہیں۔ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے آمدنی میں نمایاں اضافہ کی بدولت 4.06 بلین روپے کا منافع حاصل کیا جو 2023 میں 1.82 بلین روپے تھا۔

 پاکستان کا ای کامرس شعبہ 46 بڑی مارکیٹوں میں شامل ہو چکا ہے جس کی آمدنی 5.2 بلین ڈالر ہے اور اس میں 5.92 فیصد کی شرح سے مزید اضافہ متوقع ہے۔

 ایس آئی ایف سی کی کوششیں پاکستان کی معیشت کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک مستحکم اور مثبت سمت میں گامزن ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer