گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 122 کیسز رپورٹ

17 Oct, 2024 | 11:05 AM

زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 122،ایک ہفتہ میں 917  جبکہ رواں سال اب تک 3893 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 103، لاہور سے 06 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد، چکوال اور چنیوٹ سے 2-2 کیس رپورٹ ہوئے۔

 دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کلین مشن جاری ہے اس حوالے سےڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی میں مختلف مقامات کے دورے کیے۔
 ڈی سی نے کلفٹن کالونی، شاہدرہ بوہڑ والا چوک، بشیر کالونی پر ڈینگی، صفائی وتجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا،ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کردیا گیا،10گھروں میں سپرے کروایا۔
ڈی سی نے ڈینگی ورکرز سے فالو اپ وزٹ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ لی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1734 مقامات سے لاروا برآمد ہوا، 41 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
ڈی سی نے ہدایت کی کہ موبائل ایپ کے ذریعے ہر گھر کا تصویری ریکارڈ سروئلنس کے بعد اپ لوڈ کریں،ڈینگی افزائش کے خاتمے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
 

مزیدخبریں