جعلی افسر گرفتار

17 Oct, 2024 | 10:34 AM

ملک محمد اکمل: پتوکی سے جعلسازی اور دھوکہ دہی سے ٹرین میں سفر کرنے والا بینک افسر گرفتار کر لیا گیا۔

 ریلوے پولیس کے مطابق ملزم قیصر نے محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری کردہ اکانومی پاس میں ردوبدل کیا،ملزم نےاکانومی پاس کو اے سی کلاس میں تبدیل کرکے محکمہ ریلوے کو ہزاروں کا نقصان پہنچایا،ملزم روزانہ جعلی پاس پر ٹرین ساہیوال سے پتوکی تک ٹرین کا سفر کرتا تھا۔

ٹرین جعفر ایکسپریس سے اترنے پر ڈیوٹی پر موجود ٹکٹ ایگزامنر نے پاس کو چیک کیا،جس کو جعلساز طریقے سے تبدیل کیا ہوا تھا،پاس میں ٹرین کلاس اور رقم میں واضح تبدیلی کی گئی تھی،ملزم کو ریلویز پولیس نے موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں