بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں 11 سکھ اور کشمیری قتل کرائے،امریکی اخبار

17 Oct, 2024 | 10:15 AM

(ویب ڈیسک)ایک امریکی اخبارنے انکشاف کیاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را"نے پاکستان میں 11 سکھ اور کشمیری قتل کرائے۔

 امریکی اخبارکا کہناہے کہ پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت کے دیگر پڑوسی ممالک کو کینیڈا اور امریکا کی تحقیقاتی ایجنسیوں کا شکرگزار ہونا چاہیے  جنہوں نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

 امریکی اخبار کامزید کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی نے پاکستان میں 11سکھ اور کشمیری قتل کرائے، کینیڈا سے قبل امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی بھی بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کی مجرمانہ سرگرمیوں کا تلخ تجربہ رکھتے ہیں۔

 اخبارنے مزید لکھاہے کہ بھارت کا امریکا سے تعاون اور ایسے ہی معاملے میں کینیڈا سے محاذ آرائی جاری ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں نریندر مودی حکومت نے اپنے مخالفین کا صفایا کرنے کیلئے جو منصوبہ شروع کیا تھا، وہ ابتدائی چند ناکام اور کامیاب وارداتوں کے ساتھ ہی کینیڈین اور امریکی تحقیقاتی ایجنسیوں نے اپنے شہریوں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کے لیے نہ صرف فاش کردیا بلکہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ نکھل گپتا کو یورپی ملک چیک میں ہی گرفتار کرکے امریکا نے کارروائی بھی مکمل کرلی جس پر فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں