جنید ریاض:سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے سینکڑوں اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجوانے کا اعلان کر دیا گیا۔
اساتذہ کو انگلینڈ ،یورپ اور امریکہ میں تربیت کیلئے بھیجوایا جائے گا،پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹشن یونٹ اساتذہ کا امتحان لے گا،امتحان میں پاس ہونے اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجوایا جائے گا۔
اساتذہ کا امتحان آن لائن ایپ پر لیا جائے گا۔پی ایم آئی یو امتحان کیلئے آن لائن ایپلیکیشن بنائے گا۔اساتذہ گوگل ایپ سے ایپ کو ڈاون لوڈ کریں گے۔رواں ماہ ہی اساتذہ کا آن لائن ایپ کے ذریعے امتحان لیا جائے گا۔ٹیسٹ میں پاس ہونے اساتذہ کا انٹرویو لیا جائے گا۔انٹرویو میں منتخب اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجا جائے گا۔