نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی

17 Oct, 2024 | 09:44 AM

ویب ڈیسک:اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دےدی ہے۔

 امریکی خبر رساں اداروں نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مخصوص اہداف کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسرائیل فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

 واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

مزیدخبریں