بھارتی مزاحیہ اداکار اتل پرچورے کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے

17 Oct, 2024 | 09:41 AM

ویب ڈیسک: بھارتی مزاحیہ اداکار اتل پرچورے کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔ 

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار اتل پرچورے طویل عرصے سے کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے،تاہم 57 سال کی عمر میں پیر 14 اکتوبر کووہ چل بسے۔

 آنجہانی اداکار نے مہاراشٹرا کی مراٹھی فلمی صنعت اور تھیٹرپر ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی،انہوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ بھی کئی بالی ووڈفلموں کام کیاتھا،اس کے علاوہ بھارت کے مقبول کامیڈی شو"دی کپل شرما شو" سےبھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اتل پرچورے کے سوگواران میں ان کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں۔

مزیدخبریں