لاہور سے راولپنڈی جانےوالی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

17 Oct, 2024 | 09:32 AM

 ویب ڈیسک:گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

 مقامی افراد کے مطابق دیوان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سو رہاتھاکہ ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی،پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین روکی۔

 ٹرین روکنے کے بعد ٹرین ڈرائیور نے پھاٹک پر بنے کوارٹر میں سوئے ہوئےملازم کو جگایا، ٹرین 20 منٹ رکنے کے بعد دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

 ریلوے انتظامیہ کااس حوالے سے کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں