کہاں کہاں بادل کھل کر برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

17 Oct, 2024 | 09:27 AM

کومل اسلم: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

شہر  لاہور میں موسم خشک  ہونے کے بائث فضا میں خنکی محسوس کی جانے لگی جبکہ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں  ہے۔ شہر  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 180ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا تیسرا نمبر ہے۔جوہر ٹاؤن 200،ٹھوکر میں آلودگی کی شرح 193 ریکارڈ، امریکی قونصلیٹ میں فضائی آلودگی کی شرح 181 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

 بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اورگرد و نواح میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، شا نگلہ، بٹگرام، بو نیر، کوہستان، باجوڑ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزیدخبریں