ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان کا آغاز 

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان کا آغاز 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

:جنید ریاض لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان کا آغاز ہو گیا،پہلے روز سائیکالوجی،فوڈ اینڈ نیوٹریشن ،کمرشل جغرافیہ کاپیپر لیا جارہا ہے۔
لاہور ڈویژن میں گرلز اور بوائز کے 70 امتحانی سنٹرز بنائے گئے،امتحانی سنٹرز میں 70 سپرنٹنڈنٹس، 70 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس 414 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
۔28موبائل انسپکٹرز، 19 ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز  جبکہ 55ریذیڈنٹ انسپکٹرز کی انسپکشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔
انٹر امتحان سیکنڈ اینول میں 51ہزار456 امیدوارشرکت کریں گے،تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔امیدواروں کو رول نمبر سلپ دیکھنے کے بعد امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔