ویب ڈیسک: ملک میں امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا ۔
وزارت تعلیم نے نئے گریڈنگ پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اب نمبروں کے بجائے گریڈ کے ذریعے امتحانات کے نتائج دیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2024 کے اکیڈمک سال سے ہوگا اور پہلے مرحلے میں گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارہویں جماعت پر لاگو ہوگا، نمبروں کے بجائے اب گریڈ پوائنٹ ایوریج یا سی جی پی اے گنا جائےگا۔
7 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہوگا، گریڈز میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس اوربی گریڈ ہوگا، گریڈز میں سی، ڈی، ای اور یو گریڈ بھی ہوگا۔
وفاق، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان نے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ کردیا ہے۔ امتحانات میں کامیابی کے بھی کم سے کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیے گئے ہیں۔