یونیورسٹی آف انجینئیرنگ ٹیکنالوجی میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز

17 Oct, 2024 | 05:22 AM

Waseem Azmet

فریحہ بتول:  یوای ٹی میں وزیر اعلی ہونہار سکالر شپ سکیم اورسیشن 2024 کے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے سکالرشپ سکیم کو سراہا اور نئے سٹوڈنٹس کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ والدین کے خوابوں کی تعبیر بنیں گے۔انہوں نے یو ای ٹی میں سٹوڈنٹس کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا نیزاعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹری سیکرٹری برائے ہائیر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیا نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ سکیم سے مستفید ہونے والے سٹوڈنٹس کے تعلیمی اخراجات چار سال کے تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

 پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کو سکالر شپ ملے گا۔ یہ 130 ارب روپے مالیت پر مشتمل سکالر شپ پروگرام ہے۔

 وائس چانسلر  ڈاکٹر شاہد منیرنےاپنے خطاب میں کہا کہ یو ای ٹی مالی مشکلات کا شکار ہے ہم امید کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت ہمیں بیل آؤٹ پیکج دے گی تاکہ پاکستان کا عظیم الشان ادارہ اپنے مالی اور انتظامی امور بہتر طریقے سے انجام دے سکے۔

تقریب سے  چیف گیسٹ پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد اجمل چانڈیو ، سپیشل سیکرٹری مینب الرحمٰن اور چیف آپریٹنگ آفیسر ایچ ای سی انجینئر ڈاکٹر منصور بلوچ اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر ڈاکٹر آصف علی قیصر نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات، فیکلٹی ممبران، ڈین حضرات اور سٹوڈنٹس و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر یو ای ٹی کی مختلف سوسائٹیز نے اسٹالز بھی لگا رکھے تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا  ہونہار سکالر شپ  پروگرام  برلئینٹ سٹوڈنٹس  سٹوڈنٹس کی تعلیمی  اداروں تک رسائی اور تعلیم کو اچھے طریقہ سے مکمل کرنے میں مدد کیلئے  شروع کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں مختلف شعبوں کے سٹوڈنٹس اور فیکلٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
سکالرشپ پروگرام ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں