یو ای ٹی کا اورئینٹیشن سیشن؛ سٹوڈنٹس نے چار سال تک دل لگا کر سیکھنے کا حلف لیا

17 Oct, 2024 | 05:08 AM

Waseem Azmet

 فریحہ بتول:  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے2024کیلئے اورینٹیشن سیشن بدھ کے روز یونیورسٹی کے مین کیپس کے آڈیٹوریم میں ہوا۔ پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمداجمل نےیو ای ٹی میں نئےآئےسٹوڈنٹس سے حلف لیا۔

پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے اس سیشن میں سٹوڈنٹس سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سٹوڈنٹس  اپنی زندگی کے 4سال یہاں گزاریں گے۔  ان کے 4سال تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ 

تقریب میں شریک سٹوڈنٹس نے تعلیم کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم کیا۔ انہوں نے حلف لیا کہ  یونیورسٹی کے اصولوں اورروایات کی پاسداری کریں گے۔

اورئینٹیشن سیشن کے آخر میں  پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد اجمل کو یو ای ٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔


 
 
 

مزیدخبریں