ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ انستھیزیا ڈے؛ دائمی دردوں کے مریضوں کیلئے گھرکی ہسپتال میں مفت تشخیصی کیمپ

Ghurki Teaching Hospital, Pain management diagnosis camp, city42
کیپشن: ورلڈ انستھیزیا ڈے پر گھرکی ہسپتال مین ایک مفید کیمپ لگایا گیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور آرتھو پیڈک ماہرین نے مل کر دائمی دردوں میں مبتلا مریضوں کو ان کی دردوں کی درست تشخیص کر کے چند روز کیلئے نفت دوائیں بھی دیں۔ سکرین شوٹ: سٹی 42 ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ:  ورلڈ اینستھیزیا ڈے  پر لاہور  میں واقع گھرکی ٹیچنگ ہسپتال میں فری اینستھیزیا اینڈ پین مینجمنٹ کیمپ   لگایا گیا۔ 
ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف اینستھیزیا اینڈ پین مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر لینی ٰعزیز نے اس کیمپ کی صدارت کی۔ 
ڈاکٹر شاہد ڈار، ڈاکٹر وقاص اشرف نے انتظامی معاملات  نبٹائے۔  ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ٹیم نے کیمپ میں اپنے فرائض سرانجام دیئے
دائمی دردوں میں مبتلا کرنے والی امراض کی تشخیص، علاج اور دوائیاں مفت مہیا کی گئیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے کیمپ سے استفادہ کیا۔


ڈاکٹر وقاص اشرف نے بتایا کہ پین مینیجمنٹ میڈیکل سائنس مین نئی فیلڈ ہے، دائمی دردوں میں مبتلا مریضوں کی آگاہی کے ساتھ اس کیمپ مین مفت تشخیص  بھی کی گئی۔ 

ڈاکٹر وقاص اشرف نے بتایا کہ  مختلف امراض کی وجہ سے دردیں ہوتی ہیں۔ ان مین سے بعض دردیں طویل عرصہ کیلئے یا ہمیشہ کیلئے رہتی ہیں۔ ان میں روماٹائیڈ  آرتھرائیٹس پین،  کرونک کمر کا درد، گردن کا درد،  شیاٹک دردیں اور بعض دوسری دردیں شامل ہیں۔

 اس کیمپ میں  دائمی دردوں کے مریضوں کو آرتھو پیڈک ٹیم، سپائن سرجنز،  فزیو تھراپسٹس ٹیم، دردوں کی ادویات کی ٹیم نے مل کر دیکھا اور ضروری ٹیسٹوں کے ساتھ ان کی دردوں کی تشخیص کی۔

کیمپ میں دردوں کے ستائے ہوئے مریضوں کو تین دن کے لئے مفت دوائیں بھی دی گئیں۔ 


 کیمپ میں آنےوالے مریضوں نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس زمانے میں پیچیدہ امراض کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کیلئے ایسے مفت  تشخیصی کیمپ لگانا ضروری ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں کو  گھرکی ٹیچنگ ہسپتال کے اس کیمپ کی مثال کی پیروی کرنا چاہئے۔