ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بچی کے ریپ کا جھوٹا سکینڈل، ایک  گرفتار

  بچی کے ریپ کا جھوٹا سکینڈل، ایک  گرفتار
کیپشن: fake news, fake rape case, Maryam Nawas, city42, instigator arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعلیٰ  مریم نواز نے تعلیمی ادارہ میں سٹوڈنٹ کے ریپ کی سراسر جھوٹی کہانی سوشل میڈیا مین پھیلا کر لڑکی کو بدنام کرنے اور سٹوڈنٹس کو اشتعال دلا کر لاہور مین بڑی مصیبت کھڑی کر دینے مین ملوث ایک نوجوان شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اس شخص کی اشتعال پھیلانے والی حرکتوں پر مبنی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور یہ اطلاع دی کہ اس شر پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کہا ہے کہ لاہور میں طلبہ کو مشتعل کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مریم نواز نے لڑکے کی ویڈیو کا اسکرین شارٹ اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سازش اور جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے والے کو نہیں چھوڑیں گے۔ ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا، اس الزام سے معصوم لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو شدید ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی۔


اس پوسٹ سے پہلے لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے اس سٹوڈنٹ لڑکی کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا جس کے حوالے سے یہ جھوٹ گھڑا گیا تھا کہ وہ ایک خاص کالج کی سٹوڈنٹ ہے اور اس نے اپنے کانوں سے چیخوں کی آوازیں سنی ہیں۔ اس لڑکی نے میڈا کے نمائدوں کو بتایا کہ اس کا تعلق اس خاص کالج برانچ سے نہیں ہے اور ایک نیوز چینل کے لوگوں نے اس کی انکار میں بتائی ہوئی بات کو ایڈٹ کر کے اسے اس کالج کی سٹوڈنٹ ظاہر کیا، اس کو ایموشنل بلیک میل کر کے اس سے جھوٹا بیان ریکارڈ کروایا اور  ریپ کا من گھڑت سکینڈل پھیلانے میں اس کی ایڈٹ کی گئی ویڈیو کو استعمال کیا گیا۔ 

اس پریس کانفرنس مین مریم نواز نے بتایا کہ  لاہور میں ایک بچی زیادتی کا  تو شکار نہین ہوئی لیکن وہ بچی  گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی، طلبہ کو بھڑکانے والوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، نیٹ ورک پکڑلیا ہے، پاکستان کے باہر اور کے پی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چل رہے تھے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت اس (فیک نیوز کو استعمال کر کے  ریپ کا جھوٹا سکینڈل گھڑنے کے) کیس کی مدعی بنے گی  جو بھی اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔