سٹی42: پاکستان کے وسیع علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور، باجوڑ، دیر، شانگلہ، سوات کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس زلزلہ کے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے بہت سے علاقوں مین جس زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اس کا مرکز افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں قصبہ اشکاشم سے 26 کلومیٹر مغرب میں ہے۔
اس زلزلہ کے جھٹکے افغانستان کے ساتھ تاجکستان میں بھی وسیع علاقے میں محسوس کئے گئے۔