18 اکتوبر کے شہداء کی قربانی بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے، آصف علی زرداری

17 Oct, 2023 | 09:55 PM

عاجز جمالی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کے شہداء کی قربانی بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے۔ 

سابق صدر نے سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے یوم شہداء کارساز کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کا سانحہ ناقابل فراموش ہے۔ سانحہ کارساز کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں ہوگی۔ پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے تک جمہوریت کے شہداء کے خون کے مقروض رہیں گے۔ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہوگا عوام خوشحال ہونگے۔ خود مختار پارلیمنٹ ، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سےملک ترقی کریگا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق خواتین کو ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنانا ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں کی مزاحمت کی۔ نوجوان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ 

مزیدخبریں