پی ایس او سےفیول کی محدود فراہمی، پی آئی اے نے نیا شیڈول جاری کر دیا

17 Oct, 2023 | 09:17 PM

ویب ڈیسک: فیول کی فراہمی محدود ہونے کے بعد پی آئی اے نے نیا شیڈول جاری کر دیا۔ 

پی ایس او  کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی۔ 

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق  کچھ پروازوں کی روانگی کے اوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو اندرون ملک 13 پروازیں جبکہ 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 18 اکتوبر کو 16 بین الاقوامی پروازیں اور 08 اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ چند پروازوں کی آمدوررفت میں تاخیر متوقع ہے۔ منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔ مسافر ائر پورٹ آمد سے قبل پی آئی اے کال سینٹر، پی آئی اے دفاتر یا اپنے ٹریول ایجنٹ سے ضرور رابطہ کر لیں۔ 
 ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو درج ذیل پروازیں منسوخ اور متعدد کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ 

کراچی سے لاہور کی دوطرفہ پروازیں PK-302 اور PK-303 اورPK-306منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

جدہ سے لاہور کی پرواز Pk-732 بھی تاخیر سے روانہ ہوگی۔ دبئی سے لاہور کی پروازPK-204  کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ لاہور سے دبئی کی پرواز PK-235 بھی تاخیر سے روانہ ہوگی۔  لاہورسے دمام کی پرواز PK-246 اورPK-247 بھی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔دوہا سے لاہور کی پروازPk-288 کی روانگی میں بھی تاخیر ہو گی۔

18 اکتوبر کو شیڈول کی گئی پروازوں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ 18 اکتوبر کو پی آئی اے کی مندرجہ ذیل پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بعض کی روانگی میں تاخیر متوقع ہے۔

مدینہ سے لاہور کی پروازPK-748 کی روانگی میں بھی تاخیر ہو گی۔ لاہور سے دمام کی پرواز PK-246 اورPK-247 بھی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ لاہور سے دبئی کی پرواز PK-235 بھی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

 لاہور سے ابوظہبی کی دو طرفہ پروازیں PK-263 اورPK-264 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور سے کویت کی دو طرفہ پروازیں PK-205 اورPK-206 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں