حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا عرس مبارک، 23 اکتوبرکو چھٹی کا اعلان

17 Oct, 2023 | 08:59 PM

جاوید اقبال: حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کے موقع پر 23 اکتوبرکو جام پورمیں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ 

جام پور کے ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹرمنصوربلوچ نے 23 اکتوبرمقامی چھٹی کا اعلان کردیا۔ چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ چھٹی کا اطلاق امتحانی ڈیوٹی ایمرجنسی اور عرس ڈیوٹی کے عملے پر نہیں ہوگا۔ 

مزیدخبریں