ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی ٹرانسپورٹ، آٹے، دال، گھی، پولٹری، چکن کی قیمتوں میں کمی کروانے میں کامیاب

Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، سامان کی ترسیل کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کروانے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آٹے اور دالوں کی قیمتیں بھی کم کروانے کا مشکل چیلنج قبول کرتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنانے کا اشارہ دیا اور پھر محسن سپیڈ سے کام کرتے ہوئے دالوں کی قیمت میں 30 روپے فی کلو تک، گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو  اور آٹے کا تھیلا 15 روپے سستا کروانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ چکن اور پولٹری کی قیمت میں بھی بار سے پندرہ فیصد تک کمی کروائی جائے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منگل کے روز فیصل آباد میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور  پنجاب کے کریانہ تاجروں کی نمائندہ تنظیم کریانہ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں سے اہم ملاقاتوں میں آٹے، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے مذاکرات کئے۔

ان اہم مذاکرات میں خصوصاً آٹا اور دیگر تمام اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے مذاکرات میں محسن نقوی نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی سے صوبے کےعوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔  انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ گندم کی ریلیز پالیسی کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔ 
وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب  کے صدر و جنرل سیکرٹری کی قیادت میں  صوبے بھر کے کریانہ فروش رہنماؤں کےوفد کی ملاقات  ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ کریانہ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے امپورٹڈ دالوں کی قیمتوں میں ڈالر کی قیمت گرنے اور تجارتی سامان کی ترسیل کا خرچ کم ہونے کی وجہ سے فوری طور پر مناسب کمی کرنے پر اتفاق کیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےفیصل آباد میں آٹے دال کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبریاں سنا دیں

فیصل آباد میں فلور ملز کے نمائندوں اور تاجروں کے نمائندوں سے مذاکرات کے بعد تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے عوام کو کئی خوشخبریاں سنا دیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ آج منگل کے روز  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارکابینہ اجلاس فیصل آباد میں ہوا، 

محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو  پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے کم کرنے کیلئے48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دی۔

کمشنر نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

  محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیزل والی  بسوں کے کرائے 10 فیصد کم ہوئے ہیں۔اور پیٹرول والی بسوں کا کرایہ 15 فیصد کم ہوگیا ہے۔ٹرانسپورٹروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

محسن نقوی  نےے مزید بتایا کہ پنجاب میں دالوں کی 20 سے 30 روپے کم کی گئی ہے ،  فلور ملز نے  آٹے کا تھیلا 15 روپے سستا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔گھی کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی ہوگی،آئندہ دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔پنجاب حکومت نے گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجا ب نے یقین ظاہر کیا کہ حکومت کی کوششوں سے چکن کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوگی، 

 وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ قیمتوں کی مسلسل نگرانی کیلئے روزانہ اجلاس ہوگا،
انہوں نے مزید بتایا کہ گڈزٹرانسپورٹرز بھی 10فیصد کمی پر متفق ہوگئے ہیں۔
 پولٹری میں بھی 12 سے 15 روپے فیصد کمی ہوگی ۔
 چکن کی قیمت میں 15فیصد تک کمی ہوگی۔
قیمتوں کی مسلسل نگرانی کیلئے روزانہ اجلاس ہوگا۔
آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

صحافیوں سے بتایں کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جرنلسٹس کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کرکے جاؤں گا،
ان کا کہنا تھا کہ  کسی کا حق ماریں گے نہ نقصان کریں گے۔