کوٹ چھٹہ؛ شادی کی تقریب کے دوران کچی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

17 Oct, 2023 | 07:50 PM

 رانا محمد سلیم :  کوٹ چھٹہ میں شادی کی تقریب کے دوران کچی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جانبحق ہو گئیں۔ 

تفصیلا ت کے مطابق افسوسناک واقعہ ہیڈ زیرو چوٹی زیریں میں پیش آیا، جہاں کے رہائشی اختر حسین کے گھر میں شادی کا فنگشن جاری تھا، فنگشن کے دوران  کچی دیوار گرنے سے 2 بچیاں دب گئیں۔  بچیوں کو فوری طور پر ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔ تصدیق کے بعد لاشوں کو ہیڈ زیرو منتقل کر دیا گیا۔ جانبحق بچیوں میں 12 سالہ صفیہ، 10 سالہ فوزیہ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں