روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
منگل کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، تاہم وسطی بلوچستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم خضدار،قلات، لسبیلہ،آواران ، تربت اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم دادو، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
17 Oct, 2023 | 07:37 PM