رشوت ستانی کے خاتمہ کیلئے لیسکو کے تمام افسران و ملازمین نے حلف اٹھا لیا

17 Oct, 2023 | 07:28 PM

This browser does not support the video element.

شاہد سپرا : لیسکو نے رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے تمام افسران و ملازمین سے حلف لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے  فنکشنل ہیڈز سمیت تمام افسران و ملازمین سے حلف لیا۔  چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر، جنرل منیجر ٹیکنیکل عامر یٰسین، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر نے حلف اٹھایا۔ اس کے علاوہ ایچ آر ڈائریکٹر آضیہ شعیب، ڈی جی امپلیمینٹیشن ضمیرحسین کلاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران نے، چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ محمدرمضان بٹ، ڈائریکٹر جنرل میراڈ الطاف قادر نے حلف اٹھا لیا۔ 

چیف انجینئر او اینڈ ایم ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی طاہر محمود ندیم ، چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن محمد آصف مجید، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ طاہر محمود ، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز احمد، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، کمپنی سیکرٹری اویس یاسین اور ڈائریکٹر ایڈمن نعمان غفور نے بھی حلف اٹھا لیا۔ 

مزیدخبریں