پی ٹی آئی لیڈران کی صدر مملکت تفصیلی ملاقات، اہم وجوہات پر بات چیت

17 Oct, 2023 | 07:17 PM

اویس کیانی: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر  نے  صدر مملکت عارف علوی سے تفصیلی ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے اپنے افسران کو دفتر سے ہی باہر بھجوا دیا۔ رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر کی عارف علوی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کی جانب سے لیول پلاننگ فیلڈ پر صدر کو اپنا کردار ادا کرنے پر اصرار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں چیرمین پی ٹی آئی اور زیر حراست کارکنوں کے کیسز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں آئے روز پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے لیڈران اور 9 مئی کی وجوہات پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

دوسری جانب نگران کابینہ سے  بھی پی ٹی آئی لیڈران  کی  ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔ وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور پی ٹی آئی کے سئینر رہنما شفقت محمود کی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئیندہ الیکشنز پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں شفقت محمود کی جانب سے مفاہمت پالیسی پر زور دیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے شکوے کیے گئے۔ 

مزیدخبریں