ڈالر کی قیمت میں 28 روز بعد اضافہ

17 Oct, 2023 | 05:43 PM

سٹی42: انٹربینک میں ڈالر  کی قیمت مسلسل 28 دن تک کمی کے بعد منگل کے روز اضافہ ہو گیا۔ روپے کی قدر میں 10 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ کے بعد صفر اعشاریہ صفر سات فیصد کی معمولی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 276.83 روپے سے بڑھ کر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا۔

5 ستمبر 2023  کوپاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور یہ انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں 307 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق  منگل کے روز مسسلسل 28 کاروباری روز کے بعد ڈالر کی قدر میں پہلی مرتبہ معمولی اضافہ ہوا۔ حکومت کے ڈالر کی سمگللنگ اور سٹہ بازی روکنے کے اقدامات کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 307.10 روپے کی بلند ترین سطح سے اب تک مسلسل کم ہو رہی تھی اور پیر کے روز تک یہ 30 روپے 30 پیسےسستا ہو چکا تھا۔ آج منگل کے روز ڈالر  اپنی بلند ترین سطح کی نسبت29.80روپے سستا ہے۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مزید نیچےگر کر 275 روپے75 پیسےکا ہوگیا۔ بعد ازاں مسلسل ڈیمانڈز آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہوا اور شام کو کاروبار بند ہونے کے وقت تک اس کی قیمت پیر کے روز کی قیمت کی نسبت 20 پیسے بڑھ چکی تھی۔


اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مستحکم رہا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے پر ہی برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے سستاہور 294 روپے کا ہوگیا۔برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 341 روپے کا ہوگیا ۔ امارتی درہم 76.75 روپے پر ہی برقرار  رہا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74 روپے پر برقرار رہا۔

مزیدخبریں