شکارپور؛ دو گروپوں میں خطرناک تصادم، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

17 Oct, 2023 | 05:18 PM

ویب ڈیسک: شکارپور میں ٹائون مدیجی کے قریب کچے کے علاقے میں جونیجا کلہوڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلہوڑا جونیجا برادری کے دو گروپوں میں چوری کے معاملے سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں مسلح تصادم جاری ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جانبحق دونوں آفراد کی شناخت نادر کلہوڑو نظر محمد جونیجو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مزید ہلاک ہونے والوں میں سحان، نیاز اور عبدالکریم جونیجو شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں