(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کیلئے ان ایکشن ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے لاری اڈے کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے لاہور سے مختلف شہروں کی طرف جانے والی بسوں میں موجود مسافروں سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد مسافروں سے کرائے میں کمی کے بارے دریافت کیا ۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی بسوں اور وینز میں گئے اور مسافروں سے نئے کرائے کے بارے پوچھا ،مسافروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پشاور جانے کا کرایہ پہلے 2200تھا اب 2ہزار ہوگیا ہے،فیصل آباد جانے کا کرایہ850سے کم ہوکر 800روپے ہوگیا ہے۔
بعض مسافروں نے شکایت کی کہ ابھی ہم سے پرانا کرایہ ہی لیا جارہا ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ صوبے کے عوام کوریلیف دینا ذمہ داری بھی ہے اورفرض بھی جو ہر طرح نبھاؤں گا،صوبائی وزراعامر میر،ابراہیم حسن مراد،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے لاری اڈے کا دورہ ،مسافروں سے کرائے میں کمی بارے پوچھا
17 Oct, 2023 | 12:47 AM
This browser does not support the video element.