سرکاری ملازمت کے خواہشمند  افراد کیلئے بڑی خوشخبری  

17 Oct, 2022 | 11:22 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری،وفاقی وزارتوں و ڈویژنز کی 3395 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاہے کہ  آسامیوں  گریڈ ایک سے 17 تک کی ہیں،ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیاگیا، بھرتی کیلئے این او سیز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجرا کے آفس میمورنڈم جاری کردیئے۔

 وزارتِ داخلہ کے تحت ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹس کی209  آسامیوں  پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے،وزارتِ داخلہ کے تحت گریڈ 5 کی 2465  آسامیوں  پر بھرتی کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ بھرتی ایف سی (ہیڈکوارٹرز) ڈی آئی خان میں مختلف کیڈرز میں کی جائے گی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 56 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی،قومی ورثہ ڈویژن میں 18 ،وزارتِ منصوبہ بندی میں 22 ،وزارتِ آبی وسائل میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (گریڈ 16) ایک اسامی ، وزارتِ آبی وسائل میں گریڈ ایک سے 14 کی 3 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

وزارت دفاع کے تحت 426 آسامیوں  پر بھرتی کی منظوری دی گئی،وزارتِ دفاع کے تحت گریڈ 15 تک سویلین سٹاف کی 161  آسامیوں  پر بھرتی کی منظوری دی گئی،دفاع ڈویژن میں سویلین میڈیکل پریکٹیشنر (گریڈ 17) کی اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں 3  آسامیوں  پر بھرتی کی منظوری دی گئی،پٹرولیم ڈویژن میں گریڈ 14 اور 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں