(علی ساہی)شہر میں بڑے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان محکمہ ایکسائز کے ریڈار پر آگئے،اڑھائی سو نادہندگان سے 30 کروڑ وصولی کا ٹارگٹ متعلقہ ای ٹی اوز کو دے دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کےبڑے ڈیفالٹرز کےخلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹر ریجن بی محمد سمیر نے دس زونز کے 25 بڑے ڈیفالٹرز سے بقایا جات وصول کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسرے فیز میں تمام چھوٹے بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ شہرکے پوش علاقوں میں اڑھائی سو ڈیفالٹرز سے 30 کروڑ کے بقایا جات وصول کرنے ہیں۔ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے ای ٹی اوز کو عہدوں سے ہٹانے کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔ڈائریکٹر ریجن بی محمد سمیر نے کہا ہے بقایا جات سمیت رواں مالی سال کے ٹیکس کی وصولی یقینی بنائی جائے۔
پراپرٹی ٹیکس نادہندگان محکمہ ایکسائز کے ریڈار پر آگئے
17 Oct, 2022 | 09:01 PM