ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولڈن ویزا رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

good news which keep golden visa
کیپشن: golden visa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یورپ کے جنوب میں واقع ملک پرتگال کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکیوں کی سہولت اور ان کے ویزوں سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں پرتگال کی فارنرز اینڈ بارڈرز سروس (ایس ای ایف) نے اعلان کیا ہے کہ گولڈن ویزا کی تجدید کے لیے کل 19ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں جو کہ کل تعداد کا 60 فیصد سے زائد ہے۔

شینگن ویزا انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ گولڈن ویزوں کی تجدید ہر دو سال بعد لازمی ہے جب کہ اس حوالے سے بارڈر سروس نے واضح کیا ہے کہ قومی سرزمین میں غیر ملکی شہریوں کے مستقل رہنے سے متعلق دستاویزات اور ویزوں کی منظوری میں 31 دسمبر 2022تک توسیع کر دی گئی ہے۔بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر معیاد ختم ہونے والی دستاویزات قبول نہ ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کچھ ویزا ہولڈرز کی ملک میں آمد اور روانگی پر پابندی ہے۔

پولیٹیکو رپورٹ کے مطابق ایس ای ایف نے ان رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کے لیے تقریباً 7ہزار آسامیاں کھول دی ہیں تاہم کُل 2ہزار آسامیاں خالی رہ گئی تھیں۔ گولڈن ویزا رکھنے والوں کی اکثریت اس ملک میں مقیم نہیں ہے اور وہ اپنے آپ کو مقررہ دن پر پیش کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پرتگال کا گولڈن ویزا پروگرام جسے ریزیڈنسی بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام بھی کہا جاتا ہے، دولت مند بین الاقوامی افراد کو پرتگال میں رہائش حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

بشرطیکہ وہ مخصوص شرائط پر پورا اتریں اور اس ملک میں سرمایہ کاری کی گئی ایک مخصوص رقم کمائیں۔ پرتگال گولڈن ویزا اسکیم کے لیے یورپ میں سب سے زیادہ مقبول مقامات میں سے ایک ہے، جو دوسرے ممالک کے امیر شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer