(عابد چوہدری) مناواں میں ساتھی ورکرز کے ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ سے دلبرداشتہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
ساتھی ورکرز کے ہراساں کرنے پر لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ مناواں میں پیش آیا،23 سالہ مسکان کو فیصل اور شان ہراساں کرتے تھے جبکہ ملزمان نازیبا ویڈیوز کی دھمکی دیکر مسکان کو بلیک میل کررہے تھے۔پولیس نے متوفیہ کی لاش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے ۔
مناواں،ساتھی ورکرز کے ہراساں کرنے پر لڑکی نے خودکشی کر لی
17 Oct, 2022 | 06:00 PM