(ویب ڈیسک)سونے کی قیمت میں اضافہ،عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوکر 1657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا،ایک تولہ سونا 950 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 814 روپے اضافے سے 1 لاکھ 27 ہزار 143 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1560 روپے پر ہی برقرار رہی۔