ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی بجلی کے ستائے شہریوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا

بجلی بل،شہری،سراپا احتجاج، ٹاؤن شپ ،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم)مہنگی بجلی سے ستائے لوگوں کا ٹاؤن شپ نیشنل بنک کے باہر مظاہرہ,پہلے بجلی کے بل پہاڑ جتنے پھر جمع کروانے کے لیے لمبی قطاریں ٫گرمی حبس کے ستائے لوگ بنک کے باہر سراپا احتجاج عملے کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ 
نیشنل بنک ٹاؤن شپ کے باہر بجلی کے بل جمع کروانے والے لوگوں کا لمبی قطار اور گرمی کی وجہ سے صبر کا پیمانہ ٹوٹ گیا بنک عملے کے خلاف سراپا احتجاج اور شدید نعرے بازی کی۔
صبح سات بجے سے قطار میں کھڑے لیکن کوئی اے سی والے کمروں سے نکل کر نہیں آرہا کبھی کہتے ہیں واپڈا آفس جاؤ، کبھی ڈاک آفس تو کبھی بنک کے باہر۔
خواتین مرد سب بجلی کے بل ہاتھ میں پکڑ کر نعرے بازی کرتے رہے۔بجلی کے بل کا بوجھ اوپر سے لمبی قطاریں اور گرمی مگر اداروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔مظاہرین نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ صارفین کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔