(ویب ڈیسک) ڈالر مزید مہنگا، انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 218.43 روپے سے بڑھ کر 218.89 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کمی ہوگئی ، ماہرین کا کہناتھا کہ بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھاجا رہا ہے۔