(ویب ڈیسک) صوبے میں ایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ نے ایجوکیشن کے بجٹ میں اضافے کی منظوری دی۔ ایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں19ارب روپے کااضافہ کیاجائےگا۔
اس بجٹ میں سےسکول ایجوکیشن کو ایک ارب اور ہائر ایجوکیشن کو18ارب ملیں گے۔سکولوں میں بچوں کی سہولیات کے اضافی فنڈ دئیے جائیں گے جبکہ کالجز میں سہولیات سمیت یونیورسٹیز کی تعمیر پر مزید بجٹ دیا جائے گا۔