لاہور کے باسیوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

17 Oct, 2022 | 04:45 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)گندم کی خریداری میں وفاقی حکومت کی رکاوٹ ، پنجاب میں گندم کے اسٹاک میں کمی پر محکمہ خوراک نے نئی پیشنگوئی کردی، نئی گندم کی خریداری نہ کی تو لاہور سمیت متعدد اضلاع کا کوٹہ منسوخ کرنا پڑے گا۔
گندم کی خریداری میں وفاقی حکومت کی بے جار رکاوٹ پر محکمہ خوراک نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں تمام تر حقیقت سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کے سٹاک میں کمی پر محکمہ خوراک نے نئی پیشنگوئی کی ہے اور اسے سے متعلق حکومت کو آگاہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے حکام نے حکومت کو بتایا ہے کہ نئی گندم کی خریداری نہ کی تو لاہور سمیت متعدد اضلاع کا کوٹہ منسوخ کرنا پڑے گا ۔ دستاویزات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 18ہزار میٹرک ٹن گندم کے اجرا سے سٹاک میں کمی آرہی ہے ۔محکمہ خوراک پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو بھی آگاہ کردیا اور وزیر اعلی پنجاب نے گندم کی خریداری میں رکاوٹ کا الزام وفاق پر عائد کرتے ہوئے خوب تنقید بھی کی ہے۔

مزیدخبریں