انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

17 Oct, 2022 | 04:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 20 اکتوبر کو کرے گا، رواں سال ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی.

تفصیلات کےمطابق لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 20 اکتوبر کو صبح دس بجے کرے گا۔ رواں سال انٹرپارٹ ٹو کے امتحان میں ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ بجے کریں گے۔ اس بار بھی بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن معلوم ہوسکیں گے، امیدوار اپنا رولنمبر ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔
 

مزیدخبریں