ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہو گئی۔

عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی تھی جس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نےکی

عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے 31 اکتوبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔