ویب ڈیسک: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔
ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے آج سپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد میں پیش ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔