ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے نیب کی سزاؤں کے خلاف تمام اپیلیں واپس نیب عدالتوں کو بھجوادیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کی سزاکے خلاف اپیل بھی واپس بھیج دی گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ نئے نیب قانون کے مطابق نیب عدالتیں ان کیسوں کا دوبارہ جائزہ لیں، نئے نیب قانون کے بعد موجودہ تمام اپیلیں ناقابل سماعت ہوگئیں۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق نئے قانون کے تحت اب نیب اپیلیں غیر مؤثر ہوچکی ہیں، ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اب کوئی نیب اپیل زیرسماعت یازیرالتوا نہیں رہی۔