ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام قبول کرنے پر دھرمندر کے بیٹوں کا کیا ردعمل تھا

اسلام قبول کرنے پر دھرمندر کے بیٹوں کا کیا ردعمل تھا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے کرشماتی اداکار دھرمندر مبینہ طور پر 1979میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے، لیکن معروف بھارتی اداکار دھرمندر نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام کا بطور دین انتخاب کیوں کیا تھا؟

معروف اداکار دھرمندر کی شادی پرکاش کور سے ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد ان کو ہیما مالنی سے محبت ہو گئی تھی۔ دھرمندر ہیما مالنی سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے۔

دھرمندر پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہیما مالنی سے ہندو میرج ایکٹ کے قانون کے تحت دوسری شادی نہیں کرسکتے تھے اور وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق بھی نہیں دینا چاہتے تھے۔ لہٰذا ہیما مالنی سے قانونی طور پر رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کیلئے وہ مسلمان ہوئے۔

جب دھرمیندر اور ہیما مالنی کے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے کی خبر سامنے آئی تو یہ خبر سنی اور بابی دیول سمیت ان کی والدہ پرکاش کور پر بجلی بن کر گری۔

 سنی دیول ان دنوں کو زندگی کے مشکل ترین دنوں میں شمار کرتے ہیں، سنی دیول والد کے رویے پر افسردہ تھے لیکن ان دونوں کے والد کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer