وفاق پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ؟ مونس الہی

17 Oct, 2022 | 10:13 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف نے سوال کیا ہے کہ وہ پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ؟

مونس الہی نے اپنی ٹوئٹ میں وفاق کی جانب سے پنجاب کے واجبات کا ڈیٹا شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔ میاں صاحب  کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عوام کا حق دو – کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بلکل ہی فارغ ہو۔مونس الہی نے پوری ڈیٹا شیٹ شئیر کرتے ہوئے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا۔

مزیدخبریں