ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہوکر 226 روپے پر بند ہوا۔
آج پیر کے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔