ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا عوامی انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔
شیخ رشید احمد نے آج صبح لاہور کے کشمیری بازار میں ناشتہ کیا، اس دوران اُن کے ہمراہ دو سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید احمد نے ایک عام گاہک کی طرح دکان پر کھڑے ہو کر نہاری اور نان کے مزے لیے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کشمیری بازار میں ناشتہ کرتے ہوئے pic.twitter.com/KOOQlBc1y9
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 17, 2022
شیخ رشید ویڈیو میں نہاری کی تعریف کرتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔شیخ رشید نے ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے بعد اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔