لاہور:ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید ہوگیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید ہوگیا، شہید ڈولفن اہلکار کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے اپنےگھر واپس جا رہا تھا کہ ملزمان سے فائرنگ کر دی جس سے قاسم جاں بحق ہوگیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سی سی پی او نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اورشواہدکی مددسےملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔